سگریٹ نوش کافی کے تلخ ذائقے کو محسوس کرنے سے قاصر،تحقیق

منگل 1 اپریل 2014 13:31

سگریٹ نوش کافی کے تلخ ذائقے کو محسوس کرنے سے قاصر،تحقیق

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء)نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کافی کے تلخ ذائقے کو محسوس کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

فرانس میں کی جانے والی نئی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو میں موجود مخصوص کیمیکل کی وجہ سے زبان پر موجود ذائقہ محسوس کرنے والے ٹیسٹ بڈز متاثر ہوتے ہیں اور تمباکو نوشی کرنے والے افراد کافی کے تلخ ذائقے کو محسوس نہیں کر پاتے تاہم کھٹا، میٹھا اور نمکین ذائقہ سگریٹ پینے والے افراد بخوبی محسوس کرتے ہیں لیکن زیادہ مقدار میں سگریٹ نوشی ان ذائقوں کو محسوس کرنے کی حس کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔