وزارت داخلہ کا پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج نہ کرنے کافیصلہ

منگل 1 اپریل 2014 11:23

وزارت داخلہ کا پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج نہ کرنے کافیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء) وفاقی وزارت داخلہ نے عدالتی حکم کے بغیر سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارت داخلہ نے قانونی ماہرین سے صلاح و مشوروں کے بعد یہ موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ پرویز مشرف کا نام سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا تھا اور عدالتی حکم کے بغیر اسے خارج نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف کا نام گزشتہ برس مارچ میں ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا تاہم اس کے بعد غداری کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے بھی ان پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ عنوان :