خیبرپختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس، 18,578,490 روپے کے اخراجات کا ریکارڈ آڈٹ کے لئے پیش نہ کرنے کاسخت نوٹس لے لیا، معاملہ کی تفصیلی چھان بین کرنے کے لئے سیکرٹری صحت ، سیکرٹری فنانس ، سیکرٹری قانون ، پی پی ایچ آئی کے سربراہ ، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ اور ایڈوکیٹ جنرل کو صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں طلب کرنے کا فیصلہ
پیر 31 مارچ 2014 21:38
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پی پی ایچ آئی کی جانب سے 18,578,490 روپے کے اخراجات کا ریکارڈ آڈٹ کے لئے پیش کرنے میں ناکامی کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور معاملہ کی تفصیلی چھان بین کرنے کے لئے سیکرٹری صحت ، سیکرٹری فنانس ، سیکرٹری قانون ، پی پی ایچ آئی کے سربراہ ، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ اور ایڈوکیٹ جنرل کو صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جبکہ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی جانب سے اجلاس میں غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی نے ڈی سی کوہاٹ سے متعلق آڈٹ پیروں پر بحث احتجاجاً موخر کردی ۔خیبرپختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کے زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں ممبران اسمبلی قربان علی خان، مظفر سید ایڈوکیٹ ،سید جعفر شاہ کے علاوہ ڈی جی آڈٹ ، اسمبلی ، فنانس ،قانون اور ضلع کوہاٹ کے متعلقہ محکموں کے حکام نے بھی شرکت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.