پرویزمشرف کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی،آئی سی یو میں داخل کرادیا گیا

پیر 31 مارچ 2014 20:43

پرویزمشرف کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی،آئی سی یو میں داخل کرادیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) سابق صدرپرویزمشرف کی خصوصی عدالت سے واپس ہسپتال پہنچتے ہی دوبارہ طبیعت بگڑ گئی،پھرآئی سی یومیں داخل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ سابق صدرپرویزمشرف سنگین غداری کیس کا سامنا کرنے کیلئے خصوصی عدالت میں پیش ہونے کے بعد جب اے ایف آئی سی راولپنڈی میں پہنچے توان کی طبیعت پھربگڑگئی،پرویزمشرف کوفوری طورپرآئی سی یومیں داخل کردیا گیا ،بتایا گیا ہے کہ پرویزمشرف ذہنی تناؤکا شکارہیں اوربلڈ پریشربھی بڑھ گیا ۔

متعلقہ عنوان :