مشرف کی والدہ کو ایئر ایمیولینس کے ذریعے لانے کی پیشکش

پیر 31 مارچ 2014 20:21

مشرف کی والدہ کو ایئر ایمیولینس کے ذریعے لانے کی پیشکش

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ کو ایئر ایمبیولینس کے ذریعے پاکستان لانے کی پیشکش کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ جیلیں بھری پڑی ہیں جن کی والدہ یا رشتہ دار بیمار ہیں۔ پرویز مشرف کے معاملے پر کوئی دبائو ہے نہ قبول کرینگے۔ مشرف کے معاملے پر فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں. قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کیخلاف فرد جرم عائد کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔

اس شخص پر فرد جرم عائد کی جس نے 4 مرتبہ شب خون مارا۔ ہم نے جمہوریت کی طرف سفر کی ایک اور منزل طے کر لی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدالت فیصلہ کرے گی کہ پرویز مشرف کو علامتی سزا ملتی ہے یا کچھ اور، مشرف کے معاملے پر عدالت جو فیصلہ کرے گی حکومت اس پر عمل درآمد کرے گی۔

(جاری ہے)

آئین اور قانونی شکنی گھنائونا جرم ہے، اس کی سزا ملے گی۔ پرویز مشرف کے معاملے پر کوئی دبائو ہے نہ قبول کرینگے۔

قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیر دفاع نے سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ کو ایئر ایمبیولینس کے ذریعے پاکستان لانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ جیلیں بھری پڑی ہیں جن کی والدہ یا رشتہ دار بیمار ہیں۔ رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف بھی معاف کریں تو مشرف کو علامتی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :