وزیراعظم سے چودھری نثار کی ملاقات، پرویز مشرف کے بارے اہم گفتگو

پیر 31 مارچ 2014 20:21

وزیراعظم سے چودھری نثار کی ملاقات، پرویز مشرف کے بارے اہم گفتگو

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی، امن وامان کی صورتحال اور طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو اس عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :