اسٹیٹ بینک نے مالی اختراع چیلنج فنڈ کی تجاویز جمع کرانے میں 25 اپریل تک توسیع کر دی

پیر 31 مارچ 2014 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء)اسٹیٹ بینک نے ”پاکستان میں اختراعی دیہی و زرعی فنانس کی ترقی “ پر مالی اختراع چیلنج فنڈ کے دوسرے مرحلے کے تحت تجاویز جمع کروانے کی ڈیڈ لائن میں 25 اپریل 2014 تک توسیع کر دی ہے۔ 6 مارچ 2014ء کو اسلام آبادکے مقامی ہوٹل میں مالی اختراع چیلنج فنڈ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایف آئی سی ایف ایک وسیع تر مالی شمولیتی پروگرام کا جز ہے جس پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان یو کے ایڈ کی مالی معاونت سے عملدرآمد کررہا ہے۔

دوسرے مرحلے کا مقصد دیہی و زرعی فنانس کے شعبوں میں نئی ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے ذریعے پائلٹ جدت پسند مصنوعات اور ڈیلیوری چینلز کو استعمال میں لانا ہے۔ایف آئی سی ایف کے دوسرے مرحلے کے لیے گائیڈ لائنز اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔اس سے قبل درخواست دہندگان کو 10 اپریل 2014 تک مکمل تجاویز جمع کرانے کا کہا گیا تھا جس میں 25 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔