لاپتہ طیارے کی تلاش مسلسل جاری،وقت کی قیدنہیں،آسٹریلوی وزیراعظم،20بحری اور ہوائی جہازپرتھ کے جنوب مغرب میں بحرِ ہند میں جہاز کا ملبہ تلاش کر رہے ہیں،میڈیاسے بات چیت

پیر 31 مارچ 2014 20:07

لاپتہ طیارے کی تلاش مسلسل جاری،وقت کی قیدنہیں،آسٹریلوی وزیراعظم،20بحری ..

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم ٹونی ایبٹ نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے لاپتہ مسافر طیارے کی تلاش کے لیے وقت کی کوئی قید مقرر نہیں کی گئی،مغربی ساحلی شہر پرتھ کے قریب صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایم ایچ 370 کی تلاش کا کام مسلسل جاری ہے،دس ہوائی جہاز اور دس بحری جہاز پرتھ کے جنوب مغرب میں بحرِ ہند میں جہاز کا ملبہ تلاش کر رہے ہیں،آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم کا کہنا تھاکہ ہم مزید کچھ عرصے تک تلاش کا کام جاری رکھیں گے ہماری تلاش کی شدت اور دائرہِ کار بڑھ رہا ہے کم نہیں ہو رہا۔