عوام کوعدلیہ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، عوام کوفوری اورسستا انصاف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،وکلاء کے تمام جائزمطالبات جلد پورے کئے جائینگے ،تقریب سے خطاب

پیر 31 مارچ 2014 19:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس فیصح الملک نے کہا ہے کہ عوام کوعدلیہ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں،آزاد عدلیہ ہونے کے ناطے ہم پر بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے پشاورہائیکورٹ میں بارایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کے تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس فیصح الملک نے کہا کہ بنچ اور بار کاتعلق لازم وملزم ہے،معاشرے میں وکلاء کاکردار انتہائی اہم ہے ،انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری بڑھ جاتی ہے ،پورے صوبے میں جوڈیشل کمپلیکس زیرتعمیر ہے،چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ عوام کوفوری اورسستا انصاف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،وکلاء کے تمام جائزمطالبات جلد پورے کئے جائیں گے ۔