پر ویز مشرف پرفرد جرم غیر معمولی اقدام ہے،انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس

پیر 31 مارچ 2014 17:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس ایشیا کے ڈائریکٹر کہتے ہیں کہ جرم ثابت ہونے پرمشرف کو سزائے موت کی بجائے عمر قید دی جائے،آئی سی جے ایشیا کے ڈائریکٹر سام ظریفی نے بیان میں کہا کہ پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلنا پاکستان کی سیاسی اور قانونی تاریخ میں غیر معمولی اقدام ہے، عدلیہ کو یہ ثابت کرنے کا نادر موقع ملا ہے کہ پاکستان میں ہر ملزم کو غیرجانبدارانہ اورآزادانہ ٹرائل کا حق ہے، اور کوئی قانون سے بالاتر نہیں ، انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس نے مشرف کے ٹرائل کو پاکستانی اور عالمی فیئر ٹرائل اسٹینڈرڈز کے مطابق بنانے اور ملزم کی حیثیت سیا ن کے تمام حقوق یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔