انسداد دہشت گردی فورس کیلئے 1500کارپورلز کی بھرتیوں کا کام مکمل کر لیا گیا
پیر 31 مارچ 2014 16:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) انسداد دہشت گردی فورس کے لیے 1500کارپورلز کی بھرتیوں کا کام مکمل کر لیا گیا جن کی ٹریننگ کا آغاز اپریل میں کردیا جائے گا۔ یہ بات وزیر تحفظ ماحولیات و چیئرمین پولیس ریفارمز کمیٹی کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے اس حوالے سے لاہور میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 1500کارپورلز کی بھرتیاں میرٹ پر این ٹی ایس کے ذریعے کی گئی ہیں جنہیں دوران ٹریننگ بی پی ایس۔
5 (BPS-5) کی تنخواہ دی جائے گی اور ٹریننگ مکمل ہونے پر 50ہزار روپے کارزک الاؤنس بھی دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ ان کا رپورلز کو 9مہینوں کی ٹریننگ دی جائے گی جس میں 4مہینے ایلیٹ فورس ،3مہینے اینٹلی جنس جبکہ 3مہینے انسداد دہشت گردی سے متعلقہ سپیشل ٹریننگ شامل ہوگی۔(جاری ہے)
کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے بتایا کہ ٹریننگ سے متعلقہ تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جس کے لیے ترکی سے50انسٹرکٹرز آئیں گے اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان آرمی سے بھی اس فورس کو ٹریننگ دینے کے سلسلے میں مدد لی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادارہ انسداد دہشت گردی کو موثر طریقے سے چلانے کے لیے ریٹائرڈ ، فوجی افسران جن میں بریگیڈئیر اور کرنل رینک کے افسران شامل ہیں کو بھرتی کیا جائے گا ۔جس کے لیے 22افسران کو شارٹ لسٹ کیا گیاہے جن میں سے 11ریٹائرڈ افسران کو اس فورس کا حصہ بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی فورس کی نقل و حرکت کو موثر بنانے کے لیے ہیلی کاپٹرز بھی خریدے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورس نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں پر قابو پانے میں موثر کردار ادا کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.