پنجاب حکومت کااسلحہ لائسنس کا ریکارڈ کمپیوٹر ائزڈ کرنے کا فیصلہ

پیر 31 مارچ 2014 16:54

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس کا ریکارڈ کمپیوٹر ائزڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، آئندہ چند دنوں تک وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان معاہدے پر دستخط ہونگے جسکے تحت نادرا کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کمپیوٹر ائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں وفاقی وزارت داخلہ سے بات چیت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔

معاہدہ طے پانے کے بعد نادرا کمپیوٹر ائزڈ لائسنس کا اجراء کرے گا جبکہ پہلے سے بنے ہوئے لائسنس ہولڈر کو مخصوص مدت تک رعایت دی جائے گی کہ وہ اپنے لائسنس کو کمپیوٹر ائزڈ کرا لیں جسکے بعد انہیں منسوخ کر دیا جائے گا ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اسلحہ کا کاروبار کرنے والوں کو بھی دائرہ کار میں لایا جائیگا اور اسلحہ کی خرید اور فروخت کا ریکارڈ بھی کمپیوٹر ائزڈ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :