وزیر اعظم نواز شریف او روزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن آمد ،مرحوم کزن میاں معراج کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

پیر 31 مارچ 2014 16:54

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے کزن میاں معراج کے انتقال پر انکی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن جا کر اظہار تعزیت کیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بھی انکے ہمراہ تھے ۔ شریف برادران نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی ماڈل ٹاؤن آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ اظہار تعزیت کے بعد وزیر اعظم محمد نواز شریف اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے ۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف ہیگ میں ہونیوالی جوہری سلامتی کانفرنس میں شرکت کے باعث اپنے پھوپھی زاد میاں معراج کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہو سکے تھے ۔