پنجاب کے سی این جی سیکٹر کو چھ گھنٹے گیس کی فراہمی کے اعلان پر کل سے عملدرآمد شروع ہوگا

پیر 31 مارچ 2014 16:40

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب کے سی این جی سیکٹر کو چھ گھنٹے گیس کی فراہمی کے اعلان پر آج ( منگل ) یکم اپریل سے عملدرآمد شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

یہ اعلان وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کیا تھا ۔ جسکے تحت پنجاب کے سی این جی سیکٹرکو ہفتے میں چھ دن صبح دس سے چار بجے تک جبکہ اتوار کے روز صبح چھ بجے سے رات بارہ بجے تک 18گھنٹے گیس کی فراہمی ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :