پرویز مشرف اسامہ کی پاکستان میں موجودگی سے آگاہ تھے،بھارتی اخبار
پیر 31 مارچ 2014 15:48
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کیمطابق پرویز مشرف اسامہ کی پاکستان میں موجودگی سے آگاہ تھے۔ اخبار نے برطانوی صحافی کارلوٹا گیل کی نئی کتاب کے حوالے سے لکھا کہ پاکستان کے سابق فوجی آمر پرویز مشرف ممکنہ طور پر القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن اور اس کے چھپنے کی جگہ کو جانتے تھے،صحافی نے اپنی کتاب میں یہ انکشاف پاکستان کے ریٹائرڈ جنرل طلعت مسعود کے حوالے سے کیا ہے۔ برطانوی صحافی کی کتاب جس کے کچھ اقتباسات امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں بھی شائع ہوئے اور پاکستانی فوج نے اس کی تردید کی۔نیویارک ٹائمز کی اسٹوری میں مصنفہ نے اپنے ذرائع کا انکشاف نہیں کیا تھا،تاہم بھارتی اخبارات نے خبر رساں ادارے کے حوالے اس ذریعے کا نام پاکستان کے ایک ریٹائرڈ جنرل طلعت مسعود کا بتا یا ہے۔
(جاری ہے)
عنقریب 8اپریل کو منظر عام پر آنے والی برطانوی صحافی کی کتاب"The Wrong Enemy: America in Afghanistan 2001-2004 میں وہ لکھتی ہے کہ مشرف کے خلاف عدالتی کیس کے آگے بڑھنے سے اس کے دور کے مزید اسرار کھلیں گے۔
مصنفہ لکھتی ہے کہ ایک دن وہ اسلام آباد میں گھر میں بیٹھے تھے ، ریٹائرڈ جنرل طلعت مسعود ٹیلی ویژن پر مشرف کے ساتھ ایک انٹرویو دیکھ رہے تھے مسعود کو جنرل مشرف کی کچھ باتوں نے متوجہ کیا ،مشرف اسامہ بن لادن کے متعلق گفتگو کر رہے تھے اور اسامہ کے معاملے میں وہ بہت زیادہ باتیں کرتے تھے۔ مسعود پر یہ بات کھلی کہ جنرل مشرف اسامہ بن لادن کے بارے میں جانتے تھے کہ اسامہ کہاں چھپا ہو ا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے محسوس کیا کہ وہ جانتے تھے۔ مشرف نے مسعود کو بتایا تھا کہ ہمیں طالبان کی حمایت ترک کردینی چاہیے اور کشمیر میں جہادیوں کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔ واضح رہے کہ نیویارک ٹائمز نے 19مارچ کی اشاعت میں اسی کتاب کے حوالے سے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ اسامہ بن لادن کئی برس پاکستان میں رہے اور اس کے بارے میں اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا پوری طرح واقف تھے، اس کے علاوہ اسامہ کے معاملات دیکھنے کے لئے آئی ایس آئی میں خصوصی ڈیسک قائم تھی جس کی پاک فوج نے تردید کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
چین کے لیے جاسوسی کا الزام، یورپی پارلیمنٹ میں جرمن عملے کا رکن گرفتار
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
صدرمملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر غور
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ،احسن اقبال
-
سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
-
اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب وہ معاملہ ختم ہو چکا، خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
-
دیگر ممالک کے ساتھ فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، عوامی روابط بڑھا کر سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر آصف علی زرداری کی وفد سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.