پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 13ویں قومی نیٹ بال چیمپین شپ 15سے 18 اپریل تک کھیلی جائیگی

پیر 31 مارچ 2014 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 13ویں قومی نیٹ بال (مینز) چیمپین شپ آئندہ ماہ 15سے 18 اپریل تک پاکستان سپورٹس بورڈ کمپیلکس حمیدی ہال اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں آرمی، پولیس، ائیرفورس، نیوی، واپڈا، ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، لمز یونیورسٹی، سندھ، پنجاب، کے پی کے، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد کشمیر ، فاٹا اور گلگت بلبستان شرکت کریں گی۔

پاکستان آرمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کامیاب کھلاڑیوں کو ٹرافی، میڈلز، شیلڈ، سرٹیفیکٹ اور کیش انعامات بھی دینگے۔ایونٹ کیلئے مینجرز میٹنگ 14 اپریل کو حمیدی ہال میں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ڈپارٹمنٹ کے علاوہ تمام ٹیموں کو ڈیلی الاوئنس اور کرایہ بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپین شپ میں قومی ٹیم کا چناؤ بھی کیا جائے گا جو کہ جون میں ہونے والی ساؤتھ ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :