جوڈو یونین آف ایشیاء ریفری اور آئی جے ایف امتحان میں شرکت کیلئے دو آفیشلز 7اپریل کو نیپال روانہ ہونگے

پیر 31 مارچ 2014 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء)پاکستان کے دو آفیشلز جوڈو یونین آف ایشیاء ریفری اور آئی جے ایف امتحان میں شرکت کیلئے آئندہ ماہ 7اپریل کو نیپال روانہ ہونگے ، پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق جوڈو یونین آف ایشیاء ریفری اور آئی جے ایف امتحان 12سے14اپریل تک نیپال کے شہر تک کھٹمنڈو میں منعقد ہونگے ۔

(جاری ہے)

جس میں پولیس کے امیر مختیار اور آرمی کے طالب حسین پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ کورس میں شرکت سے دونوں آفیشلز جوڈو کے ٹیکنیکل اور اعلیٰ معیار کی تکنیک سکھیں گے ۔