فلم سٹار صائمہ ڈرامہ سیریل” کنیز“ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوگئیں

پیر 31 مارچ 2014 13:31

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) فلم سٹار صائمہ ڈرامہ سیریل” کنیز“ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوگئیں، جس کیلئے شباب سٹوڈیو میں سیٹ لگایاگیا ہے ، سیریل کے ہدایت کار فیصل بخاری ہیں جبکہ مرکزی کردار معمر رانا نبھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صائمہ مذکورہ ڈرامہ میں ایک کنیز کا کردار نبھا رہی ہیں۔ صائمہ کا کہنا تھا کہ انکی کوشش ہوگی کہ شائقین سلور سکرین کی طرح چھوٹی سکرین پر بھی انکی پرفارمنس کو پسند کریں، وہ اپنے کردار کو احسن طریقے سے ادا کرنے کیلئے محنت کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :