امید ہے والد بولڈ مناظر پر اعتراض نہیں کریں گے‘ عالیہ بھٹ

پیر 31 مارچ 2014 13:31

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ ان کا نہیں خیال کہ ان کے والد فلم میں بولڈ مناظر پر اعتراض کریں گے ۔

(جاری ہے)

عالیہ بھٹ اپنی آنیوالی فلم ” ٹو اسٹیٹس“ میں ارجن کپور کے ساتھ لب لاک سمیت کچھ بولڈ سین کرینگی ۔انھوں نے کہا کہ فلم میکر مہیش بھٹ مجھے اپنی بیٹی نہیں بلکہ پروفیشنل زندگی میں ایک اداکار کے طور پر دیکھتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ فلم ٹو اسٹیٹس میں اگرچہ میں نے بولڈ مناظر عکسبند کرائے ہیں تاہم مجھے پتہ ہے کہ مہیش بھٹ مجھ پر اعتراض نہیں کریں گے۔