ہیری پورٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ تین فلمیں تیار کریں گی

پیر 31 مارچ 2014 13:30

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء)شہرہ آفاق ناول”ہیری پورٹر“کی مصنفہ جے کے رولنگ اب امریکی فلم ساز کمپنی وارنر بروز کیساتھ مل کر 3 نئی فلمیں تیار کریں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیری پورٹر سیریز کی مصنفہ جے کے رولنگ کا دو ہزار ایک میں شائع ہونے والا ناول ”فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم “پر تین فلمیں بنائی جائیں گی۔ تینوں فلموں میں فلم بین ہیری پورٹر کی طرح جادوئی دنیا کی سیر کریں گے۔ نئی فلموں کی عکسبندی نیویارک میں ہیری پورٹرکے دور سے 70 سال قبل سے شروع ہو گی۔ ان میں مرکزی کردار کا نام سکے مینڈر ہو گا۔