کرائم فلم ” دی پروٹیکٹر2“کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

پیر 31 مارچ 2014 13:30

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) مارشل آرٹ اور ماردھاڑ سے بھرپور نئی تھری ڈی ایکشن کرائم فلم ” دی پروٹیکٹر2“کے ٹریلر نے دھوم مچا دی ہے۔ ہدایت کارو پروڈیوسر پریچا پنکواکی یہ فلم 2005میں بننے والی فلم کا سیکوئل ہے جس نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے۔

(جاری ہے)

اب اس فلم کے دوسرے حصے کو پیش کی جا رہا ہے جسکی کہانی بدلے اور انتقام کی آگ میں جلتے ایک ایسے بہارد اور نِڈر نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے دشمنوں کے خاتمے کیلئے لڑتا نظر آرہاہے ۔

فلم میں مرکزی کردار ٹونی جا، ماریس کرمپ اور جیجا یانین نے نبھایا ہے جبکہ ایکشن، سسپنس، کرائم اور شوٹ آوٴٹ کے دل دہلا دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم 2مئی کو امریکی سنیما گھروں میں شائقین کے ہوش اْڑانے آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :