گرمیوں میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے نہ کریں۔۔۔ دل کا دورہ پڑ سکتا ہے !!

پیر 31 مارچ 2014 11:25

گرمیوں میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے نہ کریں۔۔۔ دل کا دورہ پڑ سکتا ہے !!

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) بیش تر مغربی ممالک میں سورج کی روشنی سے فائدہ اٹھانے کے لیے گرمیوں میں گھڑیاں ایک گھنٹے آگے کردی جاتی ہیں، امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس سے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی تحقیق کے مطابق گھڑی کو ایک گھنٹے آگے کرنے سے شہریوں کی نیند ایک گھنٹے کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے اگلے دن دل کا دورہ پڑنے کے خطرات میں 25 فیصد اضافہ ہوجا تا ہے۔

تحقیق کے مطابق گھڑی کی سوئی کو دوبارہ معیاری وقت پر لانے سے لوگوں کو سونے کے لیے مزید ایک گھنٹے کا وقت مل جاتا ہے اور اس سے دل کے دورے کے خطرات میں 21 فیصد کمی واقع ہوتی ہے۔ اس تحقیق کے لیے امریکی ریاست مشی گن میں لائے جانے والے 42 ہزار مریضوں سے معلومات حاصل کی گئیں۔