غداری کیس میں پرویز مشرف پر فرد جرم عائد، سابق صدر کا صحت جرم سے انکار
پیر 31 مارچ 2014 11:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء) غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کردی تاہم سابق صدر نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے احکامات کی تعمیل کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیم آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچی جہاں سے انہوں نے سابق صدر کو سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے تحت عدالت پہنچایا۔
سابق صدر کی سیکیورٹی کے لئے اے ایف آئی سی سے خصوصی عدالت تک کے راستے میں رینجرز، پولیس کمانڈوز اور حساس اداروں کے2 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔ اس کے علاوہ عدالت کے اطراف رینجرز کی بھاری نفری سیکیورٹی فرائض انجام دے رہی ہے جبکہ ریڈ زون میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔(جاری ہے)
سماعت کے آغاز سے قبل پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری عدالت کے مرکزی دروازے پر پہنچے تو انہیں وہاں موجود سیکیورٹی گارڈز نے داخلے سے روک دیا تاہم سابق صدر کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا۔
انہوں نے عدالت کے روبرو کہا کہ ان کے موکل عدالت میں خود آئے ہیں اس سلسلے میں وارنٹ کی تعمیل نہیں ہوئی، انہوں نے درخواست کی پرویز مشرف کی والدہ شدید علیل ہیں اور وہ اس حالت میں سفر نہیں کرسکتی اس لئے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی درخواست دی کہ ان کے موکل کو علاج کے لئے امریکا بھیجا جائے۔فرد جرم عائد کئے جانے کے موقع پر برسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ان کے موکل پر فرد جرم عائد کئے جانے کے بجائے انہیں صرف الزامات عائد کئے جائیں، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کردی اور جسٹس طاہرہ صفدر نے 5 نکاتی فرد جرم پڑھ کر سنائی جس پر پرویز مشرف نے اس سے انکار کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کو زراعت سے لےکر آئی ٹی کے شعبے تک ترقی دی،ملک کو آئی ایم ایف سے نجات دلائی، ڈالر کے مقابلے میں روپے کو مستحکم کیا۔
وہ قانون کی حکمرانی پر پختہ یقین رکھتے ہیں اب تک 16 مرتبہ مختلف عدالتوں میں پیش ہوچکے ہیں۔ انہوں نے ملک کے اپنا خون بہایا ہے، وطن کے دفاع کے لئے دو جنگیں لڑی ہیں، اپنی زندگی کے 44 سال انہوں نے پاک فوج کو دیئے، 1999 میں جب انہوں نے اقتدار سنبھالا تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن انہوں نے ملک کا وقار بلند کیا۔ ان تمام باتوں کے باوجود انہیں غدار کہا جارہا ہے جس پر انہیں دکھ ہے۔ ان کے اقتدار چھوڑنے کے بعد جن لوگوں نے ملک کو بے دریغ لوٹا ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.