عدالت میں پیشی سے پہلے ،کمانڈر پرویز مشرف کی حالت پھر بگڑ گئی ، آئی سی یو میں منتقل

اتوار 30 مارچ 2014 23:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی عدالت میں پیش ہونے سے تین پہر قبل حالت بگڑ گئی ہے اور انہیں انتہائی نگداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے بھی عدالتی راستے میں ان کی طبعیت اچانک خراب ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کمانڈر صدر والدہ کی علالت کے صدمے سے دوچار ہیں اور اسی وجہ سے ان کی حالت بگڑی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ سابق فوجی صدر بلڈ پریشر معمول سے بڑھ گیا ہے۔حالت بگڑنے سے قبل کل بغاوت کے مقدمے میں ہر صورت پیشی کے عدالتی حکم کے حوالے سے پرویز مشرف کے وکیلوں کی ٹیم نے تفصیلی مشاورت کی تھی۔ یاد رہے کہ عدالتی احکامات کی تعمیل کروانے اور بغاوت کے ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کیلئے پولیس کی خصوصی تیم بھی دی جاچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :