اسٹیج ڈراموں سے مزاحیہ ادکاری کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والے ملک کے معروف ادکار لیاقت سولجر کی برسی منائی گئی ، ، لیاقت سولجر کا شمار تھیٹر کے ان نامور فنکاروں میں ہوتا تھا کہ جن کا اپنا ایک منفرد انداز تھا، پاک بھارت کرکٹ میچ کے درمیان حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے تھے

اتوار 30 مارچ 2014 23:09

اسٹیج ڈراموں سے مزاحیہ ادکاری کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والے ملک کے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) کراچی اسٹیج ڈراموں سے مزاحیہ ادکاری کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والے ملک کے معروف ادکار لیاقت سولجر کی برسی آج منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

وہ پاک بھارت کرکٹ میچ کے درمیان حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے تھے ، لیاقت سولجر کا شمار تھیٹر کے ان نامور فنکاروں میں ہوتا تھا کہ جن کا اپنا ایک منفرد انداز تھا وہ اردو، میمنی ،گجراتی ڈراموں میں بیک وقت ادکاری کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔

انھوں نے ڈرامہ ”تم کیا جانو“ سے اپنے فنی کیرئر کا آغاز کیا تھا۔انھوں نے400 سے زائد ڈراموں میں بہترین ادکاری کی ان کے ڈرامے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی بے حد مقبول تھے۔لیاقت سولجر کے ڈرامے سی ڈی اور ویڈیو پر آج بھی بے حد مقبول ہیں اور انھیں ذوق وشوق سے دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :