احمد شہزاد نے سنچری بنانے کے بعد مین آف دی میچ ایوارڈ تھر کے متاثرین کے نام کر دیا

اتوار 30 مارچ 2014 22:51

احمد شہزاد نے سنچری بنانے کے بعد مین آف دی میچ ایوارڈ تھر کے متاثرین ..

ڈھاکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ میں سنچری بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد احمد شہزاد نے اسے تھر کے متاثرین کے نام کر دیا ہے ، اپنے ٹوئٹر اکاوٴنٹ سے میچ کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے احمد شہزاد نے مزید کہا ہے کہ پچھلے کچھ عرصہ سے کافی لوگ میرے متعلق مختلف باتیں کر رہے تھے لیکن اب ان سب کے جواب میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج کا مین آف دی میچ تھر کے متاثرین کے نام کرتا ہوں ۔ میں نے ان سے وعدہ کیا تھا اور یہ تھر متاثرین کا حق ہے۔یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل بھی احمد شہزاد نے ایک میچ فیس کا تمام معاوضہ تھر متاثرین کے نام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :