احمد شہزاد ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنانیوالے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ،جوکچھ کیا ٹیم کی کامیابی کیلئے کیا ،احمد شہزاد کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 30 مارچ 2014 22:10

میرپور، ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) ورلڈ ٹی 20 میں گروپ ٹو کے اہم میچ میں پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے شانداربیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے کیریئر کی عمدہ اننگ کھیلتے ہو ئے سنچری اسکور کر دی ،جس کے بعد احمد شہزاد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد نے57گیندوں کا سامنا کرتے ہو ئے 9چوکے اور4بلند و بالاچھکوں کی مددسے سنچری مکمل کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مین آف دی میچ احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ جوکچھ کیا ٹیم کی کامیابی کیلئے کیا

متعلقہ عنوان :