بیوروکریٹس ہمیشہ سازشیں کرتے رہتے ہیں،جمشید دستی ، مذاکراتی عمل میں حکومت اور بیوروکریٹس کی ملی بھگت سے جوکچھ ہوگا قابل قبول نہ ہوگا ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 30 مارچ 2014 22:02

مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) مظفر گڑھ سے آزاد ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ بیوروکریٹس ہمیشہ سازشیں کرتے رہتے ہیں اور طالبان سے مذاکراتی عمل میں بیوروکریٹس کو شامل کیا گیا ہے، حکومت اور بیوروکریٹس کی ملی بھگت سے جوکچھ ہوگا وہ قابل قبول نہ ہوگانجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ رحمان ملک نے خود جعلی خط بھیجا ہے، وہ ہمیشہ سے شیطانی کردار ادا کرتے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پنجاب پر گرفت کمزور ہورہی ہے اسلئے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور مذاکرات کی مخالفت بھی کرچکے ہیں، جمشید دستی نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں مگر حکومت کو چاہئے کہ مذاکرات میں پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں لیا جائے، حکومت نے ہمیشہ پارلیمنٹ کوبائی پاس کیا ہے

متعلقہ عنوان :