پنجاب حکومت ریلوے ٹریک کی حفاظت کے لئے وزارت ریلوے سے ہر ممکن تعاون کرے گی‘شہباز شریف،سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل ،7روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے وزارت ریلوے کو بہت سپورٹ کیا ہے‘خواجہ سعد رفیق
اتوار 30 مارچ 2014 22:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس ہوا- اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
(جاری ہے)
اس موقع پرچیف سیکرٹری پنجاب ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ،ڈی جی رینجرز ، آئی جی ریلوے، سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے-اجلاس میں صوبہ پنجاب میں ریلوے کی تنصیبات اور ریلوے ٹریک کی حفاظت کے لئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت ریلوے ٹریک کی حفاظت کے لئے وزارت ریلوے سے ہر ممکن تعاون کرے گی- انہوں نے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کمیٹی 7روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے جس کی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کیاجائے گا- اس موقع وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ریلوے ٹریک کی حفاظت کے لئے پٹرولنگ نظام کو موثربنایا گیا ہے- انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے وزارت ریلوے کو بہت سپورٹ کیا ہے اور وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے مثالی تعاون پر ہم ان کے بہت حد شکر گزار ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.