پرویز مشرف حکومتی نہیں عدالتی تحویل میں ہیں ،مشرف کے مستقبل میں حکومت کاکوئی عمل دخل نہیں ، فیصلہ عدالت ہی کریگی ،وزیر اطلاعات پرویز رشید ،پاکستان کسی کی جنگ میں نہیں الجھے گا ، نواز شریف ملک کو امن کے سفر پر لے جائینگے ، پاکستان کا میچ آخری گیند تک دیکھا ، جیت پر خوشی ہوئی ہے ، کرکٹ کے میدانوں میں پاکستانی پرچم کو بلند کر نے کی ضرورت تھی ، میڈیا سے بات چیت

اتوار 30 مارچ 2014 20:37

پرویز مشرف حکومتی نہیں عدالتی تحویل میں ہیں ،مشرف کے مستقبل میں حکومت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف حکومتی نہیں عدالتی تحویل میں ہیں ،مشرف کے مستقبل میں حکومت کاکوئی عمل دخل نہیں ، فیصلہ عدالت ہی کریگی ،پاکستان کسی کی جنگ میں نہیں الجھے گا ، نواز شریف ملک کو امن کے سفر پر لے جائینگے ، پاکستان کا میچ آخری گیند تک دکھا ، جیت پر خوشی ہوئی ہے ، کرکٹ کے میدانوں میں پاکستانی پرچم کو بلند کر نے کی ضرورت تھی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ آخری گیند تک دیکھا پاکستانی ٹیم نے اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے جیت پر خوشی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ کرکٹ کے میدانوں میں پاکستانی پرچم کوبلند کر نے کی ضرورت تھی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے معیشت مضبوط ہوئی بین الاقوامی ادارے پاکستان کی تیز ترترقی کو تسلیم کررہے ہیں

انہوں نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو غلط کاموں کیلئے استعمال نہیں کیا لوگوں کو شفاف طریقے سے پیسے مل رہے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ تھر کے متاثرین کی بھرپور امداد کررہے ہیں متاثرین کو شفاف طریقے سے امداد دی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کو جنگوں سے باہر نکال لائے ہیں پاکستان کسی ملک کی جنگ میں نہیں الجھے گا وزیراعظم پاکستان کو امن کے سفر پر لے جائینگے اور دنیا آنے وا لے دنوں میں پاکستان کو امن کے سفیرکے طورپر جانے گی سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے کئے گئے سوال پر وزیر اطلاعات نے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف حکومتی تحویل میں نہیں عدالتی تحویل میں ہیں اور حکومت کا پرویز مشرف کے مستقبل میں کوئی عمل دخل نہیں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے مستقبل کا فیصلہ عدالت ہی کریگی ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ احمد رضا قصوری کی باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا ،عدالت مجھے بلاتی تو میں ضرور جاتا