پشاور ،سربند کے قریب گاڑیوں کی ورکشاپ میں دھماکا، چار افراد زخمی

اتوار 30 مارچ 2014 20:37

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) پشاور کے علاقے سربند کے قریب گاڑیوں کی ورکشاپ میں دھماکا، چار افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سربند کے علاقے میں گاڑیوں کے ورکشاپ میں دھماکا ہوا جس میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقعہ پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا ۔دھماکے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ دوسری جانب سرکاری ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکے دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔اور دستی بم پھینکنے پر کیا گیا ہے ۔ جس سے بنارس خان نامی شخص جاں بحق جبکہآٹھ افراد زخمی ہوگئے تاہم حتمی طور پر دھماکے کی نوعیت اور ہلاکت کی سرکاریتصدیق نہ ہوسکی ۔

متعلقہ عنوان :