مودی جیت گئے تو رویہ پاکستان مخالف ہوگا،قریبی ساتھیوں کا انکشاف،بھارتیہ جنتاپارٹی ایٹمی دھماکوں کی حامی،طاقت اور امن کی پالیسی کی طرف جھکاوٴ رکھتے ہیں،جرمن ریڈیوسے بات چیت

اتوار 30 مارچ 2014 19:37

مودی جیت گئے تو رویہ پاکستان مخالف ہوگا،قریبی ساتھیوں کا انکشاف،بھارتیہ ..

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزارت عظمی کے لیے نامزد امیدوار نریندر مودی کے دو قریبی ساتھیوں نے انکشاف کیاہے کہ اگر مودی الیکشن جیت گئے، تو سرحدی تنازعات میں ہمسایہ ملک چین اور روایتی حریف پاکستان کے ساتھ سخت رویہ اپنایا جائے گا، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جرمن ریڈیوسے بات چیت کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے منشور کی تیاری میں شامل دو مشیروں کا کہنا تھا کہ مودی اپنی خارجہ پالیسی کو مزید مضبوط کریں گے لیکن علاقائی تنازعات کو معیشت پر حاوی نہیں ہونے دیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ مودی ایٹمی دھماکوں کے بڑے حامی رہے ہیں اورطاقت اور امن کی پالیسی کی طرف جھکاوٴ رکھتے ہیں،

انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی جلد از جلد ملکی بحریہ کو مضبوط کرنا چاہتی ہے اس کے علاوہ اس پارٹی کے منشور میں سرحدی علاقوں میں نئی سڑکوں کی تعمیر اور مواصلاتی رابطوں میں اضافہ کرنا بھی شامل ہے،انہوں نے کہاکہ مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی پاکستان کے خلاف مزید طاقتور پالیسیاں اپنائے گی،س کی ایک وجہ تو قومی دباوٴ ہوگا اور دوسری وجہ تبدیل ہوتی ہوئی علاقائی صورتحال ہو گی۔

متعلقہ عنوان :