نیب بلوچستان نے بدعنوانی کے الزام میں اعلیٰ افسر سمیت دو گرفتار سرکاری اہلکاروں سے تفتیش شروع کردی

اتوار 30 مارچ 2014 18:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) نیب بلوچستان نے بدعنوانی کے الزام میں اعلیٰ آفسر سمیت دو گرفتار سرکاری اہلکاروں سے تفتیش شروع کردی پہلے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکار کو گرفتار کیا گیا اور بعد میں ا س کی نشاندہی پر ایڈیشنل سیکرٹری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی نیب بلوچستان ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز نیب نے کوئٹہ سے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپروائزر خالد دلشاد کو گرفتار کیا ذرائع کے مطابق خالد دلشاد پر غیر قانونی اثاثے بنانے اور بی ڈی اے کے تعمیراتی ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کا الزام تھا علاوہ ازیں ان کے مختلف بینکوں میں جو اکاؤنٹس تھے وہ ان میں پڑ ی ہوئی رقوم کی بھی کوئی وضاحت نہیں کرپائے جس پر نیب بلوچستان نے انہیں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا اور ابتدائی تفتیش کے بعد اس کی نشاندہی پر جمعے کے روز ایڈیشنل سیکرٹری اربن پلاننگ بلوچستان محمد موسیٰ ترین کو گرفتار کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :