پرویز مشرف کی والدہ علیل ہیں، بیرون ملک جانے کی دوبارہ استدعا کریں گے،وکلاء پرویزمشرف

اتوار 30 مارچ 2014 18:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکلاء نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی والدہ علیل ہیں ، عدالت سے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی دوبارہ استدعا کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی 94 سالہ والدہ سانس کے مرض میں مبتلا ہیں، زرین مشرف کو جب ہفتے کی شب طبعیت بگڑنے پر شارجہ کے ڈبلیو ولسن ہسپتال منتقل کیا گیا تو ان کے بیٹے کو راولپنڈی کے ہسپتال میں داخل ہوئے 87 روز ہوچکے تھے۔

(جاری ہے)

سابق صدر پرویز مشرف کو رواں برس 2 جنوری کو پیشی کیلئے خصوصی عدالت جاتے ہوئے دل کا عارضہ لاحق ہوا، انہیں راولپنڈی کے عسکری ادارہ برائے امراض قلب میں داخل کرایا گیا جہاں وہ تاحال زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق سابق صدر ذہنی دباوٴ کا شکار اور دل کی دائیں شریان متاثر ہے۔وکلاء صفائی متعدد بار خصوصی عدالت سے والدہ کی خراب طبیعت کے باعث پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت مانگ چکے ہیں جو قبول نہیں کی گئیں تاہم احمد رضا قصوری نے بتایا کہ پیر کو یہ معاملہ دوبارہ اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :