Live Updates

بالاکوٹ کے شہریوں کا عمران خان کے گھر کے سامنے دھرنا دینے کااعلان ،زلزلہ متاثرین کیلئے تجویز کردہ نیو بالا کوٹ سٹی کی تعمیر کیلئے عمران خان اپنا کردار ادا کریں ،مظاہرین کا مطالبہ

اتوار 30 مارچ 2014 16:33

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) بالاکوٹ کے زلزلہ متاثرین نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے گھر کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کیلئے تجویز کردہ نیو بالا کوٹ سٹی ( این بی سی) کی تعمیر کیلئے عمران خان اپنا کردار ادا کریں ذرائع کے مطابق بالاکوٹ کے ریڈ زون اور گرلات یونین کونسل کے متاثرین نے تحریک انصاف کے سربراہ کے گھر کے سامنے دھرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خود وفاقی حکومت اور صوبہ خیبرپختونخواہ حکومت اس معاملے میں کسی دلچسپی کا اظہار نہیں کررہی۔

ایک متاثرہ شخص محمد اشرف نے بتایا کہ ہم اکتوبر 2005 کے بعد سے صوبائی اور وفاقی حکومت کی غفلت کی وجہ سے چھوٹے شیلٹر میں رہنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہاکہ بکریال کے زمینداروں کو رقم دی جاچکی ہے اور اس کے باوجود وہ زمین خالی نہیں کررہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان زمینداروں کیخلاف کارروائی کرے تاکہ الاٹمنٹ کا عمل شروع کیا جاسکے۔اس موقع پر ایک اور متاثرہ شخص محمد صفدر نے کہا کہ اگر این بی سی پر ایک ہفتے میں کام شروع نہیں ہوتا تو وہ اس مسئلے کے حل کیلئے اسلام آباد جاکر پی ٹی آئی کے سربراہ کے گھر کے سامنے دھرنا دیں گے۔

متاثرین نے کہا کہ عارضی پناہ گاہوں میں لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اور انہیں گرمی سردی کی سختی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس کے بعد ناران بالاکوٹ سڑک بھی بلاک کرنے پر غور کرسکتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :