احمد شہزاد پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے

اتوار 30 مارچ 2014 16:07

احمد شہزاد پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی میں سنچری بنانے والے پہلے بلے ..

میر پور ، ڈھا کا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کیخلاف پاکستانی بلے باز احمد شہزاد نے نہ صرف اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی بلکہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں پہلی سنچری بنا ڈالی ہے ، احمد شہزاد نے یہ سنچری 58بالوں پر مکمل کی جس میں 4چھکے اور 9چوکے شامل ہیں ، اس سے پہلے بھی احمد شہزاد زمبابوے کے خلاف 98ناٹ آوٴٹ رنز بنا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :