ورلڈ بینک کی آئندہ5 سال میں پاکستان کیلئے رقم میں اضافے کی تجویز

اتوار 30 مارچ 2014 15:45

ورلڈ بینک کی آئندہ5 سال میں پاکستان کیلئے رقم میں اضافے کی تجویز

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن نرگس سیٹھی نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سال میں ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے نئی حکمت عملی تر تیب دیتے ہوئے زیادہ رقم فراہم کرنے کی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اکنامک افئیرز ڈویژن نرگس سیٹھی نے یہ بات وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اسلام آباد میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک آئندہ 5 سال کے لئے پاکستان کے لئے نئی حکمت عملی ترتیب دے رہا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2010 سے 2014 کے د وران عالمی بینک کا پاکستان کے لئے مالی پیکیج 9 ارب ڈالرز ہے، ورلڈ بینک کی نئی حکمت عملی کے تحت اس رقم میں خاطر خواہ اضافے کی تجویز ہے۔

متعلقہ عنوان :