شکارپور ، پرانی دشمنی پر مخالف گروہ کے گھر پرحملے کے نتیجے میں دوخواتین سمیت سات افراد جاں بحق ،ایک بچی زخمی ، واقعہ شکارپور کے علاقے لکھی غلام شاہ تھانہ رستم کی حدود میں پیش آیا ،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ،مرنے والوں کی شناخت ندیم معرفانی،ارشاد علی معرفانی،مقیم معرفانی،ٹکو خان معرفانی عابد خان معرفانی کے نام سے ہوئی ،رپورٹ ۔ تفصیلی خبر

اتوار 30 مارچ 2014 15:00

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) شکارپور میں پرانی دشمنی پر مخالف گروہ کے گھر پرحملے کے نتیجے میں دوخواتین سمیت سات افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا - واقعہ شکارپور کے علاقے لکھی غلام شاہ تھانہ رستم کی حدود میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق کئی سال سے مارفانی برادری کے دو گروپوں میں دشمنی چلی آرہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک گروپ کے مسلح افراد نے دوسرے گروپ کے امام دین معرفانی کے گھرمیں گھس کرحملہ کردیا اندھادھند فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود 2خواتین سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا واقعہ میں مرنے والوں کی شناخت ندیم معرفانی،ارشاد علی معرفانی،مقیم معرفانی،ٹکو خان معرفانی عابد خان معرفانی کے نام سے ہوئی ایک بچی سکینہ بھی زخمی ہوگئی لاشوں اورزخمی کوشکارپور کے سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا -

متعلقہ عنوان :