وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان آئندہ دو تین روز میں دونوں کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلائینگے، بات چیت کا اگلا دور اگلے ہفتے ایک نئے مقام پر منعقد ہوگا ،اہم راوٴنڈ کیلئے ایجنڈا جلد ہی وضع کرلیا جائے گا، امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں ،وزیر اعظم کی ہدایت

اتوار 30 مارچ 2014 14:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان آئندہ دو تین روز میں دونوں کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلائینگے جس میں آئندہ کا لائحہ طے کیا جائیگا ذرائع کے مطابق وزیرِ داخلہ چند دنوں میں دونوں کمیٹیوں کا ایک اور اجلاس بلائیں گے اس دوران طالبان کمیٹی ، ٹی ٹی پی شوریٰ سے ملے گی اور اس میں براہِ راست مذاکرات کے ایک اور اجلاس کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ بات چیت کا اگلا دور اگلے ہفتے ایک نئے مقام پر منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اس اہم راوٴنڈ کیلئے ایجنڈا جلد ہی وضع کرلیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اگلے دور میں حکومت طالبان کو 150افراد کی فہرست پیش کرے گی جن میں سابق وزیر اعظم کے بیٹے یوسف رضا گیلانی، قتل کئے جانے والے پنجاب کے سابق گورنر سلامان تاثیر کے بیٹے پشاور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اجمل خان کی رہائی بھی شامل ہے جو ابھی طالبان کی قید میں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے وزیرداخلہ کو ہدایت دی ہے کہ ملک میں امن کیلئے تمام وسائل بروئیکار لائے جائیں۔ امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئیکار لائے جائیں۔