ورلڈ ٹی ٹونٹی ، پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ ، بلاول بھٹی کی جگہ ٹیم میں سہیل تنویر شامل ، کھلاڑی مقابلے کیلئے تیار ہیں ، محمد حفیظ

اتوار 30 مارچ 2014 14:14

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ ..

میر پور ۔ ڈھاکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) بنگلہ دیش میں جاری ورلڈ ٹی ٹونٹی کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت لیا ہے اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستانی ٹیم میں گزشتہ میچ کی نسبت ایک تبدیلی کی گئی ہے اور بلاول بھٹی کی جگہ ٹیم میں سہیل تنویر کو شامل کیا گیا ہے ، ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ ہم نے بھرپور تیاری کی ہے کھلاڑی مقابلے کیلئے تیار ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے بقیہ دونوں میچز بہت اہم ہیں اور صرف جیت ہمارا ہدف ہے ، اس موقع پر بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم نے کہا کہ پاکستان کیخلاف اچھا کھیلنا چاہتے ہیں ، میچ کیلئے جو پلان بنایا ہے اس پر پورا اُترنے کی کوشش کریں گے ۔