قلات کی تحصیل سوراب میں دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد ہلاک

اتوار 30 مارچ 2014 14:08

قلات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) قلات کی تحصیل سوراب میں دو گروپویں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز فورس کے مطابق سوراب کے علاقے گورانڈی میں دو گرپوں کے درمیان تصادم ہوئی جس میں دونوں اطراف سے جدید اسلحہ کا استعمال کیا گیا ، فائرنگ کے تبادلہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے جن میں عبدالقیوم،غوث شاہ،عبیداللہ اور بشیر احمد شامل ہیں،لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم علاقے میں اب بھی کشیدگی ہے، مسلح گروپ کے افراد مورچہ بند ہیں ، صورت کو کنٹرول کرنے کے لئے مقامی انتظامیہ نے لیویز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ، ابھی تک تصادم کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :