اپنی شادی کا اعلان خود کروں گی‘کترینہ کیف،دیگر فلموں میں مصروفیت کے باعث فلم ”رئیس“ میں اداکاری کے جوہر نہیں دکھا رہی

اتوار 30 مارچ 2014 12:39

اپنی شادی کا اعلان خود کروں گی‘کترینہ کیف،دیگر فلموں میں مصروفیت کے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے ابھی شادی کا ارادہ نہیں ، شادی کا اعلان سب سے پہلے خود کروں گی۔فلم ”رئیس “ میں شاہ رخ کے ساتھ اداکاری کے جوہر نہیں دکھاؤں گی کیونکہ میں پہلے سے ہی مصروف ہوں- بالی ووڈ کی گلیمر گرل کترینہ کی شادی سے متعلق نت نئی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا نے اداکارہ کی شادی آئندہ سال تک ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم کترینہ نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو وہ خود اس بارے میں اعلان کریں گی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بالی وڈ فلم رئیس میں کون بنے گی کنگ خان کی حسینہ کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا-کترینہ کیف نے رئیس میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے ۔خبریں گرم تھیں کہ فلمساز راحل ڈھولکیا کنگ خان اور کیٹ بے بی کو نئی فلم رئیس کی زینت بنانے جارہے ہیں۔ لیکن کترینا کہتی ہیں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ رئیس میں اداکاری کے جوہر نہیں دکھارہیں ، وہ پہلے ہی بینگ بینگ، فینٹم اور جگاجاسوس کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔ جبھی وہ رئیس کا حصہ نہیں بن سکتیں۔ اب فلمساز اسی کی تلاش میں لگ گئے ہیں کہ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کس اداکارہ کی جوڑی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :