حکومت نے خواتین پر تشدد کے بارے میں قومی پالیسی تشکیل دینے پر غور شروع کر دیا

ہفتہ 29 مارچ 2014 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء)حکومت نے خواتین پر تشدد کے بارے میں قومی پالیسی تشکیل دینے پر غور شروع کر دیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق انسانی حقوق اور انصاف کی وزارت صوبائی حکومتوں کے مشورے سے یہ پالیسی مرتب کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

خواتین کے حقوق کے تحفظ کے اقدامات کے بارے میں حکام نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پوائزنز ایکٹ میں ترمیم کی تجویز دی ہے جس کے تحت خواتین پر تیزاب پھینکنے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔پنجاب میں تیزاب پھینکنے کے واقعات کے متاثرین کے لئے صوبائی بورڈ اور فنڈ قائم کیا جا رہا ہے جو متاثرین کے لئے طبی اور نفسیاتی علاج تجویز کریگا