وفاقی پولیس کی جانب سے خصوصی عدالت کی طرف سے پرویز مشرف کے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لئے ٹیم تشکیل

ہفتہ 29 مارچ 2014 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) وفاقی پولیس کی جانب سے خصوصی عدالت کی طرف سے پرویز مشرف کے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لئے ایس پی سٹی مستنصر فیروز کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ہے جبکہ ٹیم میں اے ایس پی سٹی یاسر آفریدی اور 2 انسپکٹر شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم پرویز مشرف کو خصوصی عدالت میں پیش کرنے کے لئے پیر کے روز آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی رالپنڈی جائیں گے تاہم اگر پرویز مشرف نے عدالت میں پیشی سے انکار کیا تو پولیس ٹیم کی جانب سے سابق صدر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائیگا۔واضح رہے کہ 14 مارچ کو غداری مقدمے کی سماعت کے دوران سابق صدر کے خصوصی عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ اگر پرویز مشرف 31 مارچ کو عدالت میں پیش نہ ہوئے تو انہیں گرفتار کرکے عدالت لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :