جولوگ حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کے اقدامات سے حکومت مرعوب نہیں ہوگی،وزیراعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 29 مارچ 2014 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ہفتے کے روز سریاب روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایف سی اہلکاروں اور عام شہریوں کے زخمی اور ایک بچی کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ صوبے کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کے اقدامات سے حکومت مرعوب نہیں ہوگی انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ سریاب روڈ پر پیش آنیوالا واقعہ افسوسناک ہے مگر اس قسم کے اقدامات سے نہ تو حکومت مرعوب ہوگی اور نہ ہی ہم اپنا کام چھوڑیں گے حکومت سنجیدہ ہے اور پوری سنجیدگی کیساتھ کام کررہی ہے اس طرح کے عمل سے حکومت کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس میں بے گناہ لوگ مارے جارہے ہیں حکومت نے سنجیدگی کیساتھ اقدامات کرکے اس طرح کے واقعات کو روکا ہے اس موقع پر ڈپٹی سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو جو اجلاس کی صدارت کررہے تھے کہاکہ پورے ایوان کو اس واقعہ کا افسوس ہے اور اس واقعے کی مذمت کرتا ہوں اور حکومت اس طرح کے واقعات کے تدارک کیلئے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ بے گناہ شہریوں کے جان و مال کو یقینی بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :