برطانیہ میں وسیع پیمانے پر ہم جنس پرست جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک

ہفتہ 29 مارچ 2014 20:22

برطانیہ میں وسیع پیمانے پر ہم جنس پرست جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) ہم جنس پرستوں کی شادی سے متعلق قانون کے نافذ العمل ہونے کے بعد انگلینڈ اور ویلز میں وسیع پیمانے پر ہم جنس پرست جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے،برطانوی وزیر اعظم نے اسے ملک کا ایک اہم لمحہ قرار دیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہم جنس پرستوں کی شادی سے متعلق قانون کے نافذ العمل ہونے کے بعد انگلینڈ اور ویلز میں وسیع پیمانے پر ہم جنس پرست جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے،برطانوی وزیر اعظم نے اسے ملک کا ایک اہم لمحہ قرار دیا ہے ،یادرہے کہ گزشتہ سال برطانیہ کی پارلیمنٹ نے ہم جنس پرستوں کے درمیان شادیوں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے بل منظور کیاتھا، برطانوی پارلیمنٹ کے 400 اراکین نے بل کی حمایت میں ووٹ دیاتھاجس کے بعد سے نئے قانون کے تحت برطانیہ میں ہم جنس پرست شادیوں کو قانونی تحفظ حاصل ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :