افغانستان سے بچاامریکی اسلحہ پاکستان کے لیے نہیں،نیٹوکمانڈر، امریکہ افغان سیکیورٹی فورسز اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا،جنرل جوزف کا بیان

ہفتہ 29 مارچ 2014 20:05

افغانستان سے بچاامریکی اسلحہ پاکستان کے لیے نہیں،نیٹوکمانڈر، امریکہ ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) امریکی فوج نے کہا ہے کہ افغانستان میں بچا ہوا امریکی اسلحہ پاکستان کونہیں دیا جائیگا اور اس کے حوالے سے افغان رہنماوٴں کے خدشات اور امریکی میڈیا میں خبریں درست نہیں ہیں، امریکہ افغان سکیورٹی فورسز اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں امریکی کمانڈرجنرل جوزف نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان کو افغانستان میں موجود سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد سے بچاوٴ کی امریکی گاڑیاں (ایم آر اے پی) اور کوئی اسلحہ نھیں دیا جا رہا اور نہ ہی دینے کا ارادہ ہے،

انہوں نے کہاکہ امریکہ افغان سکیورٹی فورسز اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا،انہوں نے امریکی میڈیامیں شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کی کہ امریکی فوجی سازوسامان پاکستانی فوج کے حوالے کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ اگرافغان فوج امریکی سازوسامان کواستعمال کرنے کی توانائی رکھتی ہے تو اسے یہ فوجی سازوسامان دیدیا جائیگا بصورت دیگر امریکا واپس بھیج دیا جائیگا۔