میانمار حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کو ایک بار پھر تسلیم کرنے سے انکار کردیا، خود کو روہنگیا قرار دینے والے مسلمانوں کو رجسٹر نہیں کیا جائے گا ،ترجمان

ہفتہ 29 مارچ 2014 20:03

میانمار حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کو ایک بار پھر تسلیم کرنے سے انکار ..

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) میانمار حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کو ایک بار پھر تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میانمار حکومت نے ملک میں مردم شماری کے د وران روہنگیا کی اصطلاح پر ہی پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

سرکاری ترجمان نے کہاکہ خود کو روہنگیا قرار دینے والے مسلمانوں کو رجسٹر نہیں کیا جائے گا۔

مسلمان خود کو بنگالی کے طور پر رجسٹر کروا سکتے ہیں ، میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کو غیر قانونی بنگالی تارکین وطن قرار دیتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ انتہا پسند بدھوں کے احتجاج اور مردم شماری کے بائیکاٹ کی دھمکی کے بعد لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :