کراچی: اتوار اور جمعہ بازاروں میں موبائل فونز کی خرید و فروخت پر پابندی

ہفتہ 29 مارچ 2014 19:23

کراچی: اتوار اور جمعہ بازاروں میں موبائل فونز کی خرید و فروخت پر پابندی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) کراچی میں چوری کے موبائل فونز خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ۔ اتوار اور جمعہ بازاروں میں موبائل فونز کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ ڈی آئی جی ساوتھ عبدالخالق شیخ کی سربرائی میں موبائل مارکیٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں استعمال شدہ موبائل فونز کی خرید فروخت کیلئے شناختی کارڈز کی شرط پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اتوار اور جمعہ بازاروں میں موبائل فونز کی خرید و فروخت کے کاروبار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

شہر کی تمام موبائل مارکیٹ میں موبائل فونز کی خریدو فروخت سے متعلقہ موبائل مارکیٹس ایسوسی ایشن سی پی ایل سی کو یومیہ بنیادوں پر معلومات فراہم کرنے کی پابند ہو گی ۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ایسٹ ، ڈی آئی جی سی آئی اے اور ڈی آئی جی ویسٹ سمیت تینوں ایس ایس پیز نے بھی شرکت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :