وزیراعظم نے متاثرین تھر کی مشکلات کا نوٹس لے لیا

ہفتہ 29 مارچ 2014 19:14

وزیراعظم نے متاثرین تھر کی مشکلات کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے متاثرین تھر کو مالی امداد کے حصول میں مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے متاثرین تھر کو مالی امداد کے حصول میں پیش آنے والی مبینہ مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو معاملے کا جائزہ لے کر فوری کارروائی کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ تھر کے متاثرین کو امدادی رقم پہنچانے کیلئے مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :